لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوئوں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں، موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا،ڈاکوئوں نے ساندہ کے محمد عون سے ساڑھے 4لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، داتادربار میں ڈاکوئوں نے سلیم اور فیملی سے 1لاکھ 50ہزار روپے و موبائل فون، نشتر کالونی میں عمران اور فیملی سے 4لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، اچھرہ کے محسن سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، برکی میں شہزاد سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، غازی آباد کے شوکت اور فیملی سے 3لاکھ 80ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شمالی چھائونی میں اختر سے 3لاکھ کی نقدی ، گھڑی اور موبائل فون ، غالب مارکیٹ سے اسلم اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ڈیفنس کے گھر سے 8لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیوراتاویس اور اس کی فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مزنگ کے طاہر اور فیملی سے ڈھائی لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مستی گیٹ میں شریف سے 1لاکھ کی نقدی وموبائل فون، غالب مارکیٹ کے شاہد اور فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، سبزہ زار میں مشتاق اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، گلشن راوی میں عابد اور فیملی سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا، غالب مارکیٹ، گارڈن ٹاون، اسلام پورہ سے کاریں جبکہ ساندہ، بادامی باغ، لاری اڈہ، یکی گیٹ، ملت پارک، گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔
لاہور میں 56لاکھ کے ڈاکے‘ متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے
Jan 29, 2018