خیبر پختونخوا میں عمران کے دعوﺅں اور حقیقت میں زمین آسمان کا فرق ہے زاہد خان

Jan 29, 2018

پشاور (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا سے متعلق عمران خان کے دعوﺅں اور حقیقت میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے متعلق عمران خان کے دعوﺅں اور حقیقت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔عاصمہ کیس میں جرگے نے جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرگے کا یہ مطالبہ خیبر پختونخوا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈی آئی خان کیس ، مشال اور عاصمہ کیس کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت اور ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہو چکے ہیں۔
زاہد خان

مزیدخبریں