شیخوپورہ : ٹریفک حادثہ میں2 بھائیوں سمیت4 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

لاہور+ جنڈیالہ شیر خان+ شیخوپورہ+ پنڈی بھٹیاں+ سکھیکی+ بہاولنگر+ کراچی(نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، دھند کے باعث مختلف حادثات میں4 افراد جاں بحق جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا محکمہ موسمیات نے آج بروز پیر بھی شہر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 اور کم سے کم 6ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے درجہ حرارت میں کمی اور خشک سردی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرم کپڑوں کا استعمال زیادہ کریں۔ تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ حافظ آباد روڈ پر2تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 2سگے بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق 1شدید زخمی ہوگیا، منڈی جھبراں کے دوحقیقی بھائی عمر دراز اورفیضان شہر شیخوپورہ میں کسی شادی میں شمولیت کے لیے اپنی موٹر سائیکل پر شہر کی طرف آرہے تھے باغ چوکی ڈیرہ بشیر کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دونوںبھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جھبراں کے بشیر احمد 60سالہ، ہارون علی19سالہ اور صفدر علی25سالہ زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے ریسکیواہلکار ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کررہے تھے کہ راستہ میں ہی بشیر احمد اور ہارون بھی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جان کی بازی ہارگئے۔ شدید دھند کے باعث پاکستان ریلوے کا نظام درہم برہم ہو گیا‘ اتوار کے روز کراچی سے لاہور جانے والی چار ایکسپریس ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے روانہ کی گئیں ۔بزنس ایکسپریس کو کراچی سے شام 4 بجے روانہ ہونا تھا جو ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ علاوہ ازیں پنڈی بھٹیاں کے نواحی گائوں ٹھٹھہ خیرو مٹمل اور شوری مانیکا میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج۔ عوام سڑکوں پر نکل آئے لاہور روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے صبح سکول جانے والے بچوں اور ملازمت پر جانے والے افراد بغیر ناشتہ کے جانے لگے رات کو ہم بھوکے سونے پر مجبور ہوگئے حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے سکھیکی اور اس کے گردونواح میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بجلی کی بھی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔ گزشتہ روز سکھیکی کے شہریوں نے فیصل آباد روڈکو ٹریفک کے لیے بند کر دیا مظاہرین کی حکومت محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرہ بازی عوام نے پے کارڈ اٹھا رکھے تھے احتجاج میں بچے بوڑھوں نوجوان اور عورتوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا احتجاج کے دوران روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ حکومتی وزیروں، مشیروں کے دعوں کے بر عکس بہاولنگر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔ چھوٹی صنعتوں کے مالکان، تاجروں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری علاقوں میں وقفہ وقفہ سے دورانیہ چار گھنٹے نواحی علاقوں میں چھ گھنٹے تک بجلی بندش کی جارہی ہے۔ وکلاء کالونی، مدینہ ٹائون، قاسم روڈ، خان بابا روڈ، ڈگری کالج روڈ و دیگر ملحقہ علاقوں میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ رات اور صبح کو گیس بند کر دی جا تی ہے۔ گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...