یکم فروری کے بعد کسی بھی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہو سکے

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اکتیس جنوری تک قومی و صوبائی اسمبلی کی کسی بھی وجہ خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب ہو سکے گا البتہ یکم فروری کے بعد کسی بھی رکن قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفیٰ یا کسی بھی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پرضمنی انتخاب نہیں ہوسکے گا اس طرح یکم فروری کوخالی ہونے والی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست عام انتخابات تک خالی ہی رہے گی۔ اس طرح شیخ رشید اگر اکتیس جنوری تک استعفیٰ نہیں دیں گے تو پھر اس حلقہ میں ضمنی انتخاب نہیںہوسکے گا ۔ اس طرح شیخ رشید کی یہ نشست محفوظ رہے گی اگرشیخ رشیدیا پھر کسی نے بھی یکم فروری کے بعد استعفیٰ تو آئین کے آرٹیکل دو سو چوبیس کے تحت کوئی ضمنی انتخاب نہیں ہوگا ۔ اس طرح پی ٹی آئی یا شیخ رشید استعفے دیدیں تو عام انتخابات تک یہ نشستیں خالی رہیں گی اس کا اثر سینٹ کے انتخابات پر عمل متاثر ہو گا۔ الیکشن کمیشن سینٹ الیکشن کیلئے تعینات ہونے والے عملے کی ٹریننگ رواں ہفتے شروع کرے گا۔2فروری کو سینٹ الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ الیکشن کیلئے عملے کی تربیت کا آغاز رواں ہفتے سے شروع ہوگاالیکشن کمیشن کے 2 سینئر افسران چاروں صوبوں اوروفاق سے منتخب ہونے والے افسران کوسینٹ الیکشن کے حوالے سے ٹریننگ دیں گے ٹریننگ میں چاروں صوبوں 40سے زیادہ افسران شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...