نااہلی کی مدت کا تعین، سپریم کورٹ سے نوازشریف، جہانگیر ترین کو کل کیلئے نوٹس

Jan 29, 2018

اسلام آباد ( آئی این پی ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے حوالے سے لارجر بینچ کی سماعت کیلئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری کو درخواست کی سماعت کے موقع پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے والے میاں نواز شریف ا ور جہانگیر ترین خود پیش ہوں یا وکیل کے ذریعے حاضری یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔ سماعت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت دی جانیوالی نااہلی کی سزا کی مدت کا تعین کیا جائیگا۔

مزیدخبریں