لاہور ، کراچی (سپورٹس ڈیسک + خصوصی رپورٹر+ سٹاف رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے کیویز کو 18 رنز سے شکست دیکر سیریز1-2 سے اپنے نام کرلی جبکہ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔بے اوول میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 182 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر مارٹن گپٹل کی طرف سے کھیلی گئی 59 رنز کی شاندان اننگز بھی کیویز ٹیم کو جتانے میں کام نہ آسکی۔پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے بعد باو¿لنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور شاداب خان کی جانب سے 2 جبکہ باقی باو¿لرذ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل قومی ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز سکور کیے تھے۔اوپنر احمد شہزاد اور فخر زمان نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن احمد شہزاد 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ان کے بعد آنے والے بیٹسمن بابر اعظم نے بھی فخر زمان کا ساتھ دیتے ہوئے سکور کوآگے بڑھایا، تاہم 66 زنز کے مجموعی سکور پر وہ 18 رنز بنا کر اآو¿ٹ ہوئے۔سرفراز احمد اور فخر زمان کے درمیان 40 رنز کی پارٹنر شپ سے ٹیم کا سکور 106 پہنچا تھا کہ فخر زمان 46 رنز کی جارحانہ انگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنر فخر زمان کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد بھی کریز پر زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور 29 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی اور ایم جے سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور گرینڈہوم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔ شاداب خان کو میچ جبکہ محمد عامر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ئیخیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بلے بازوں اور باو¿لرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر دورہ نیوزی لینڈ میں پہلی فتح حاصل کرنے کے ساتھ سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی تھی۔ نیوزی لینڈ کےخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-2 سے جیتنے کے بعد قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی۔ پاکستان نے 126 پوائنٹس کےساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جبکہ کیوی ٹیم 123 پوائنٹس کےساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔رینکنگ کی فہرست میں بھارت کا تیسرا اور انگلینڈ کا چوتھا نمبر ہے، ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز پانچویں ،جنوبی افریقہ چھٹے جبکہ آسٹریلیا ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا آٹھویں ، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔دریں اثنا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان ٹیم، مینجمنٹ اور کپتان کو نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے اور عالمی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کپتان سرفراز کو ٹیلیفون کیا اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی قومی ٹیم اسی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔