کچھ ملک چین کو الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ کیرالہ

بیجنگ (اے این این) چین کے حق میں بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں، کیرالہ کے وزیر اعلی نے چین کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچھ ملک چین کو الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی حکومت امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔پناریا وجیین کا کہنا تھا کہ چین ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے جسے عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت امریکہ اور اسرائیل کو خوش کر رہی ہے،انہوں نے آر ایس ایس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے خلاف سرگرمیوں سے باز رہے۔

ای پیپر دی نیشن