لاہور (پ ر)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ سے آج ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی ورکروں کے وفد نے ملاقات کی ۔اس کوقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے جس پر دنیا حیران ہے۔ ہمارے ارد گرد کے ممالک بھی اس کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں۔دنیا نے تسلیم کر لیا ہے ک آ ج کا پا کستان مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے۔عوامی خدمت کے مشن کو عوامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان بحا ل ہوا ہے اور اور معاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے ا ور آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔مسلم لیگ نے ہر قدم اور ہر موڑ پر ثابت کیاہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے ہر پاکستانی کی قسمت کا ستارہ جڑا ہوا ہے۔