لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سید احمد محمود نے کہا ہے کہ قوم کو گمراہ کرنے اور پارلیمنٹ و عدلیہ سے جھوٹ بولنے والے نواز شریف کو نااہلی کے بعد شہباز شریف کی نیب میں طلبی کے اداروں میں کرپشن کیسز میں شریف برادران کی شرافت کی ھنڈیا بیچ چوراہے میں پھوڑنے کا سبب بن گیا ہے وہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی فیڈرل کونسل اور منشور کمیٹی کے رکن عبدالقادر شامی کی قیادت میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری آصف زرداری کا ویژن تھا اور انہوں نے پاک چین میں تعلقات کو مضبوط کیا اس بارے میں نواز شریف قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔
اقتصادی راہداری منصوبہ آصف زرداری کا ویژن تھا: سید احمد محمود
Jan 29, 2018