برطانوی نژادبھارتی بچے نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن اسٹائن کو پیچھے چھوڑدیا

Jan 29, 2018

لندن(این این آئی)برطانوی نژاد بھارتی بچے نے آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسی عبقری شخصیات کو شکست دیدی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دس سالہ بچے نے مینسا کے آئی کیو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ بچہ کا نام ماہول گارگ ہے اور اس نے اپنے 13سالہ بڑے بھائی دھارو گار گ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ ٹیسٹ دیا ۔ پچھلے سال دھارو نے بھی اس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 162نمبر حاصل کئے تھے۔ موہول کی عرفیت ماہی ہے اور وہ ہمیشہ ہی اپنے بھائی سے آگے بڑھنے کا مقابلہ کرتا ہے۔ انکی والدہ دیویا گارگ نے کہا کہ جب گزشتہ سال اسکے بھائی نے زیادہ نمبر لئے تو ماہی کا کہناتھا کہ میں اب اس سے بھی زیادہ نمبر حاصل کرکے دکھائوں گا۔ یہ بچہ جنوبی انگلینڈ کے شہر ریڈنگ میں بوائز گرامر اسکول میں زیر تعلیم ہے او راس نے بھی 162نمبر ہی حاصل کئے ہیں۔ اسکے نمبر آئن اسٹائن اور ہاکنگ سے 2نمبر زیادہ تھے۔

مزیدخبریں