کوہاٹ: رشتہ ٹھکرانے پر ضلعی صدر پی ٹی آئی کے بھتیجے کی فائرنگ، ڈینٹل کالج کی طالبہ قتل

کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) کوہاٹ میں رشتہ سے انکار پر لڑکے نے ڈینٹل کالج کیطالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مجاہد نے گھر کے باہر رکشہ سے اترتے ہوئے طالبہ عاصمہ کو گولیاں ماریں اور فرار ہو گیا۔ ملزم مجاہد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے۔ زخمی طالبہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ڈاکٹرز کے مطابق عاصمہ کو چار گولیاں لگیں۔ پولیس نے ملزم مجاہد کے خلاف طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن