متحدہ مجلس عمل بحالی کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچہ مرتب کرلیا گیا، ابتدائی مرتب کی گئی دستاویزوقت نیوز کو موصول ہوگئی جس کے مطابق سپریم کونسل تمام شریک جماعتوں پر مشتمل ہوگی، سپریم کونسل کو مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا اختیار ہوگا. ایم ایم اے کا دوسرا بڑا فورم مرکزی کونسل ہوگا، مرکزی کونسل شریک جماعتوں کے سربراہان اور تین تین مزید نمائندوں پر مشتمل ہوگا.ایم ایم اے کے مرکزی عہدیداران بھی مرکزی کونسل کے ممبران ہونگے،مرکزی عہدیداران کے انتخاب کے بارے میں اہم اجلاس فروری کے دوسرے ہفتے میں مولانافضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوگا. جے یو پی, اسلامی تحریک اور جمعیت اہلحدیث کی بھی جے یو ف سربراہ کو حمایت حاصل ہے البتہ سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر جماعت اسلامی اور جے یوپی آمنے سامنے ہیں. مولانا اویس نورانی نے سیکرٹری جنرل شپ حاصل کرنے کےلئے اتحاد میں شامل اہم رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں۔
متحدہ مجلس عمل بحالی سلسلے میں بنیادی ڈھانچہ مرتب کرلیاگیا،صدارت کےلئے مولانا فضل الرحمن موسٹ فیورٹ,سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر جماعت اسلامی و جے یو پی میں رسہ کشی جاری
Jan 29, 2018 | 17:44