نقیب اللہ محسود جعلی مقا بلہ کیس:مفرور سابق ایس ایس پی رائو انوار اور ایس ایس پی انوسٹیگیشن ملیر ملک الطاف معطل,نوٹیفیکیشن جاری

Jan 29, 2018 | 21:13

ویب ڈیسک

 کراچی میں نقیب اللہ محسود جعلی مقابلے کے کیس میں حکومت سندھ نے مفرور سابق ایس ایس پی رائو انوار اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر ملک الطاف کو معطل کر دیا ہے, اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے. وزیر اعلٰی سندھ کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے. سپریم کورٹ کے حکم پر رائو انوار کو گرفتار کرنے کی مہلت کا 20گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی. آئی جی سندھ نے رائو انوار کی گرفتاری کے لیے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے. نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے .نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہوئے. ابھی تک نہ ہی ان سے باضابطہ رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی پولیس کو علم ہے کہ وہ کہاں ہیں۔

مزیدخبریں