خیبر پختونخوا کی غیرسیاسی پولیس کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگ گیا

شادی سے انکار پر قتل کی گئی طالبہ کو لکی مروت میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واردات میں ملوث پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا بھتیجا مجاہد ابتک آزاد ہے۔ جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ خیبر پختونخوا کی غیرسیاسی پولیس کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔حوا کی ایک اور بیٹی معاشرتی بے حسی کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ کوہاٹ میں گزشتہ روز شادی سے انکار پر قتل ہونیوالی طالبہ کی لکی مروت میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دوسری طرف عاصمہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی تشکیل دے دی گئی ہے۔آئی جی پولیس نے ٹیم کو قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاتل کو سخت سزا دینے کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ ملزموں کو عبرتناک سزا دیں گے۔عاصمہ کے قتل پر خبیر پختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی جس میں قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کی طلبہ کو بے دردی سے قتل کیا گیا، صوبہ میں خواتین کے ساتھ پے در پے واقعات ہو رہے ہیں جنہیں روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کو گزشتہ روز گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل میں ملوث پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا بھتیجا مجاہد پکڑا نہیں جا سکا جس سے خیبر پختونخوا پولیس کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم مجاہد اللہ تحریک انصاف کوہاٹ کے صدر آفتاب عالم کا رشتہ دار ہے.

ای پیپر دی نیشن