لندن میں فری کشمیر، فری خالصتان، فری آسام اور فری ناگالینڈ مہم بھارت کیلئے درد سر بن گئی

لندن میں فری کشمیر، فری خالصتان، فری آسام اور فری ناگالینڈ مہم نے مودی سرکار اور بھارتی خفیہ اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انتہاپسند مودی سرکار مہم روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، بھارتی میڈیا بھی چیخنے چلانے لگا۔بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انتہا پسند ہندوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی اور مہم کو سبوتاژ کرنے کی بے سود کوشش کی۔ لارڈ نذیر کا کہنا ہے ڈرانے دھمکانے کی کوششیں رائیگاں جائیں گی، مہم کو پہلے سے زیادہ تیزی سے چلائیں گے اور اسے دوسرے شہروں تک بھی پھیلائیں گے۔ لارڈ نذیر نے بتایا کہ بھارت میں پسے ہوئے طبقے کے حقوق کیلئے شروع کی جانے والی مہم جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں.

ای پیپر دی نیشن