اچھی حکومت کے فرائض منصبی

Jan 29, 2019

مکرمی! میں آپکے کثیرالاشاعت روزنامہ کی وساطت سے حکومت پاکستان کے اعلیٰ حکام کی توجہ ایک نہایت ہی اہم سنگین مسئلہ کی طرف مبذول کراناچاہتا ہوں کہ اس وقت ہمارا ملک عزیز پاکستان مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ قتل و غارت، بدامنی، لوڈشیڈنگ ، کمرتوڑمہنگائی اور روزبروز بے تحاشا بڑھتی ہوئی بیروزگاری نے عوام کا ذہنی سکون چھین رکھا ہے۔ آج تک جو بھی منتخب حکومت برسر اقتدار آئی اس نے مہنگائی کے خاتمے کے دعوے تو بڑے شوق سے کئے مگر کسی حکومت کومہنگائی کے اس طوفان کو روکنے کیلئے حکومتی سطح پر کوئی اقدامات کرتی لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر غریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ایسااسلامی نظام نافذ کیا جائے جس سے غریب طبقہ کو دو وقت کی روٹی آسانی سے میسر ہو سکے اور تعلیماور صحت کی سہولتیں میسر آ سکیں۔ یہ اقدامات ایک اچھی حکومت کے فرائض منصبی میں شامل ہیں۔ (چودھری تصور اقبال بھون ۔ حافظ آباد)

مزیدخبریں