ق لیگ‘ بی این پی کے تحفظات دور‘ شجاعت وزیراعظم کی یقین دہانی پر مطمئن اختر مینگل‘ آرمی چیف ملاقات ہو گی

Jan 29, 2019

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے اپنے دو اتحادیوں کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام وزیر اعظم عمران خان تک پہنچایا تھا جس کے بعد عمران خان کی جانب سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم کی یقین دہانی کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر کے استعفے کا معاملہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی دیکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچ نیشنل پارٹی (مینگل) کے چھ نکات پرعملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر بی این پی مینگل کے تین رکنی وفد کی آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرائی جائے گی۔ آرمی چیف بی این پی مینگل کے وفد کو لاپتہ افراد کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ آرمی چیف سے اختر مینگل کی ملاقات کی تجویز وزیر اعظم نے خود دی تھی۔
تحفظات ختم

مزیدخبریں