اسلام آباد (آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریما خان نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دینے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی اور یہ کوشش ایک دوسری اداکارہ کی جانب سے کی گئی۔ریما خان نے کہا کہ مجھے اللہ نے بچایا، جسے مجھے زہر دینے کے لیے بھیجا گیا اسی نے مجھے بتادیا۔اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ بھیجے جانے والے شخص کو مجھے زہر دینے کے لیے ایک لاکھ روپے بھی دیے گئے تھے۔ریما خان کے مطابق فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔اداکارہ ریما کے بیان پر پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریما کو جس نے ہراساں کیا وہ اس کی نشاندہی کریں، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے اور شٹ اپ کال دینے پر میرے خلاف کارروائیاں ہوئی ہےں‘ میرے گھر پر فائرنگ ہوئی، میرے سکینڈلز بنوائے گئے بلکہ یہاں تک کہ کئی فلموں سے نکالا گیا اور کئی سین بھی کاٹ دیئے گئے‘ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مجھے شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ شیری رحمن سے بھی اس وقت ملاقات ہوئی جب وہ سفیر تھیں۔ عمران خان سے مجھے ایک مرتبہ ڈانٹ بھی پڑی تھی، ہم شوکت خانم کیلئے فنڈ ریزنگ کر رہے تھے تو میں نے وہاں پر کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے اور میں شوکت خانم کیلئے ہمیشہ کام کرتی رہوں گی۔ عمران خان جب ڈائس پر آئے تو انہوں نے کہا کہ جو سیاست میں نہیں ہے وہ کچھ نہیں ہے، جو کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے میں انہیں اچھا نہیں سمجھتا۔
ریما/زہر