بدعنوانی ناسور بن چکی‘ منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی رقم واپس لائیں گے : چیئرمین نیب

اسلام آباد(نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقم کو واپس لایا جائے گا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آپریشن اورپراسیکیوشن ڈویژن نے اہم مقدمات پر شرکا کو بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقم کو واپس لایا جائے گا، نیب نے بدعنوان عناصر سے 297ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے، اس کے علاوہ احتساب عدالتوں میں اس وقت ایک ہزار 210مقدمات زیر سماعت ہیں، بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، گیلپ اور گیلانی سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم کے کرپشن انڈیکس میں پاکستان 107ویں نمبر پر آ گیا ۔
چیئرمین نیب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...