وزیر اعلی خیبر پی کے کا پبی ہسپتا ل کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی

Jan 29, 2019

پبی(صباح نیوز) وزیراعلی خیبر پی کے محمود خان نے نوشہرہ کے پبی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔دورے کے بعد وزیراعلیٰ نے تاروجبہ کے مشہور کباب بھی۔ وزیر اعلی محمود خان نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ روسٹر میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ڈیوٹیاں چیک کیں۔انہوں نے پبی ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے سمیت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ ہسپتال کے اچانک دوررے کے بعد وزیراعلی محمود خان نے جی ٹی روڈ کے کنارے تارو جبہ کے مشہور کباب بھی کھائے۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے وزیراعلی خیبرپی کے کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

مزیدخبریں