اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے سفارتی ذرائع کے مطابق ضمیر کابلوف افغان مفاہمتی عمل پر بات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے سینئر حکام اور روسی سفارتخانے کے حکام نے ضمیرکابلوف کا استقبال کیا۔ ضمیر کابلوف دفتر خارجہ میں اعلی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان پہنچ گئے
روسی صدر کے نمائندہ ضمیرکابلوف پاکستان پہنچ گئے، افغان مفاہمتی عمل پر بات کرینگے
Jan 29, 2019