عراق کے شہر موصل کے گرجا گھروں میں لوٹ مار کا الزام برطانوی کمپنی پرعائد

Jan 29, 2019

بغداد(این این آئی)عراق کے شمالی شہر موصل میں سرکاری اجازت کے بغیر صحافیوں کا داخلہ ممنوع ہو چکا ہے۔ یہ اقدام شہر کے وسط میں واقع گرجا گھروںاور اہم آثاریاتی مقامات کے لوٹ مار اور تخریب کاری کی لپیٹ میں آنے کے بعد کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان گرجا گھروں میں موصل کا اہم ترین اور قدیم کلیسائے عذرا شامل ہے۔ عینی شاہدین اور سرکاری ذمے داران کے مطابق برطانیہ کی ایک تنظیم اور ایک کمپنی پر تخریبی عمل اور چھٹی صدی عیسوی کے مخطوطات اور قدیم انجیلوں کے سرقے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں