خرطوم(اے پی پی)سوڈان کے صدر عمر البشیر کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وہ ایک روزہ دورے پر مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورے اس دوران سوڈانی صدر نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رواں ہفتے کے دوران ہی بشیر نے خلیجی ریاست قطر کا دورہ بھی کیا تھا۔