راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سلطان سکندر کے نصف صدی پر محیط صحافتی مشاہدات اپنے اندر ایک تاریخ سموئے ہوئے ہیں ،صحافی معاشرہ کی آنکھ ہوتا ہے،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر سیاحت و شہری دفاع آزاد حکومت عبدالسلام بٹ نے سنئیر صحافی سلطان سکندر کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر کیا ،انہوں نے کہا کہ سلطان سکندر نہ کسی کے آگے جھکا ہے اور نہ ہی بکا ہے ،انہوں نے ہمیشہ غیر جانبدار صحافت کی ہے اور معاشرہ کے مسائل پر ان کی گہری نظر تھی جسے گلی محلوں سے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں سلطان سکندر نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔