امن کے حصول میں خواتین بھر پور کردار اداکریں:آشفہ ریاض فتیانہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ خواتین امن کے حصول کیلئے صرف سطحی نمائندگی اور کوٹہ سے بڑھ کر اپناکردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونیورسٹی آف لاہور کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ کانفرنس میں ڈاکٹر فرخندہ ضیا، وائس پریذیڈنٹ ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد، ڈاکٹر قبلہ ایاز، چیئرمین کونسل آف اسلامک آڈیالوجی، مسزعمارہ اویس ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئریونیورسٹی آف لاہور، روبینہ خورشید عالم رکن قومی اسمبلی، مسرت مصباح، فائونڈر سمائل اگین اور دیگرنے شرکت کی۔ اس کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن