لورالائی میں نامعلوم مسلح افراد کا دستی بم سے حملہ اور فائرنگ ،2افراد جاں بحق، 19افراد زخمی

لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ اور فائرنگ ،2افراد جاں بحق جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کے روز لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر واقع ڈی آئی جی پولیس ژوب ریجن کے دفتر میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب محکمہ پولیس میں بھرتی کے لیے امیدوار ٹیسٹ دے رہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ اور دستی بم حملہ کردیاجس کے نتیجے میں 2افراد صادق علی اور غلام محمد جاںبحق ہوگئے جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے جن میں محمد نواز ،شاہد خان،محمد حلیم ،امیر خان،محب خان،نجیب اللہ ،دنیا خان،محمود شاہ،انور جان،عبداللہ ،احمد علی،اختر محمد ،محمد سالک،عبدالرزاق ،زیشان ،محمد اخلاص ،تیمور خان،قادرخان اور دیان شامل ہیں،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جاںبحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال لورالائی منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا،واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن