جہلم: برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹے برطانیہ روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ کے لی کوششیں رنگ لے آئیں۔ دل کے عارضے میں مبتلا نصراللہ بٹ کی اہلیہ ثانیہ نصراللہ، بیٹے عبداللہ اور سیف اللہ ویزا ملنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔ والد محمد حنیف بٹ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ نصراللہ کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کا بھائی شادی کے بعد 2 سال پاکستان میں رہا۔ نصراللہ بٹ کی بہن نے کہا کہ 9 سال بعد میرا بھائی اپنے بیوی بچوں کوملے گا.