معروف تاریخ دان شریف المجاہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجلاس

Jan 29, 2020

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام معروف تاریخ دان شریف المجاہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا کہ شریف المجاہد کئی کتابوں کے مصنف تھے بالخصوص قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر ان کے تحقیقی کام سے ہمیشہ سیکھنے والوں کو رہنمائی ملتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ اور ثقافت کے موضوعات پرکوئی کانفرنس شریف المجاہد کی شرکت کے بغیر مکمل نہیں ہوتی تھی۔

مزیدخبریں