پاکستان کی موثر سفارتکاری سے بھارت تنہائی کا شکار ہورہا ہے:رفیق الحسن قریشی

لاہور(پ ر)پاکستانی مؤثر سفارت کاری سے بھارت عالمی سطح پر پسپائی اور تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔سلامتی کونسل اور ڈیووس میں ناکام ہونے کے بعد یورپی پارلیمنٹ میں بھی رسوائی ہوگی۔بھارت مودی کی انتہاء پسندی کے سبب ٹکڑے ہونے والا ہے۔مودی بھارت کا گورباچوف بننے جارہا ہے۔معصوم کشمیریوں اور بے بس بھارتی اقلیتوں کی آ زادی کا سویرا جلد طلوع ہوگا۔سماجی وسیاسی راہنماء صاحبزادہ رفیق الحسن قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زبردست سفارت کاری کی وجہ سے سلامتی کونسل میں پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔عمران خان نے ڈیووس کے اجلاس میں بھی بھارت کے جعلی جمہوریت کو بے نقاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن