لوگوں کومعیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انہوں نے طبی مشینری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فرزانہ ظفرنے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عوام کو علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کثیر فنڈز فراہم کر رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں کومعیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے کیا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے تمام محکمے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ لوگوں کو ڈینگی سے بچایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن