نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑڈھائے جارہے ہیں، راجہ علی اصغر

گوجرخان (نامہ نگار)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑڈھائے جارہے ہیں وادی میں مسلسل کرفیو کو دوسو دن ہونے کے قریب ہیں اس کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہو سکا ہم ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کیخلاف پیرس میں ہونے والے بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہار ڈھا رکھے ہیں مسلسل کرفیو لگارکھا ہے آئے روز کشمیروں کے گھروں میں گھس کر گولیوں کا نشانہ بنارہی ہے کشمیریوںکے خون سے جدوجہد آزادی رنگ لائے گی اور جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا راجہ علی اصغر نے کہا کہ بھارت اور مودی کامکروہ ظالمانہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اس کے ٹکڑے ہونے والے ہیں بھارتی مظالم کیخلاف پاکستان اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ سکھ برادری بھی مظاہروںمیں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن