گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان شہر کی نواحی آبا د یوں میں گیس پریشر زیرو ہونے سے گھریلوں صا رفین کے چولہے بھی نہ جل سکے جس کے باعث خوا تین کو ہانڈی روٹی تیار کرنے میں بھی سخت دشواری کاسامنا کرنا پڑا روٹی اور سالن کے لیے ہوٹل اور تندو روں کارخ کرنا پڑا جبکہ گزشتہ صبح سے سارادن جاری رہنے والی بارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا بچے بوڑھے اور مریض ہیٹر وغیرہ نہ جلنے سے سردی میں ٹھٹھرتے رہے شہریوں نے گیس احکام سے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر گیس کم پریشر کو بڑھا کر شہریو ں کی مشکلات کاخاتمہ کیاجائے اس صورتحال پر شہریوں نے ممبران اسمبلی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ ز پر متعلقہ محکمہ کے افسران سے بات کر کے گیس پر یشر کامسئلہ حل کرائیں عوامی نمائندوں کو بھی اپنی ذمہ داری کااحساس کرنا چاہیے عوام نے مسائل کے حل کے لیے ان کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہے۔
گوجرخان میں گیس کا کم پریشر گھریلوصارفین کے چولہے بجھ گئے
Jan 29, 2020