انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیکل سائنسز کے 100طلبہ کے ایم فل تھیسز مکمل

کراچی(نیوزرپورٹر) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیکل سائنسز نے 9برس کے مختصر عرصے میں 100ایم فل طلبا تیار کیے ، جو بیرونِ ملک اور مختلف اداروں میں اپنی صلاحیتیوں کا استعمال کر کے قومی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، بائیو میڈیکل سائنسز کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں بھی ریسرچ کی بہت ضرورت ہے، یہ باتیں انہو ںنے ادارے کے طلبا کی جانب سے 100ایم فل تھیسس مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد ہونے والی تقریب سے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر آئی بی ایم ایس کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زیبا حق ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اویس نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر پروفیسر ناصر بھٹی ، پروفیسر مظہر ، پروفیسر ضیا الاسلام ، پروفیسر مظفر سمیت طلبا واساتذہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ حالیہ کامیابی انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیکل سائنسز کی منزل کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ای پیپر دی نیشن