ٹکٹس کی خریداری، میزان بینک اور بک می کے درمیان معاہدہ

Jan 29, 2020

کراچی (این این آئی)پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے صارفین کو اسٹیٹ آف دی آرٹ انٹرنیٹ اینڈ موبائل بینکنگ چینلز کے ذریعے بس،ایئرلائن اور ایونٹ کے ٹکٹس خرید نے میں مدد فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے پہلے آن لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارمBookme.pk کے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت میزان بینک کے صارفین محفوظ آن لائن ادائیگی کیلئے بینک کے انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ ایپلیکیشن پورٹلزکے ذریعے لاگ آن کرکے اپنے میزان بینک کے اکائونٹ سے فوری طورپر ٹکٹ خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ بینک کے صارفین Bookme.pk پورٹ فولیو سے فیئرز اور ڈسکائونٹ بھی حاصل کرسکیںگے۔ اس موقع پر میزان بینک کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلزشارق مبین نے اس شراکت داری پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ میزان بینک اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ادائیگی کے جدیدترین طریقے متعارف کرانے کیلئے پُر عزم ہے۔
Bookme.pkکے ساتھ شراکت داری صارفین کوہمارے شاندار الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلزکے ذریعے ٹکٹوںکی خریداری کا فوری اور آسان طریقہ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر Bookme.pk کے چیف ایگزیکٹوآفیسر فیضان اسلم نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں ای ٹکٹنگ صارفین کو بغیر کسی دشواری کے ٹکٹ بکنگ کی سہولت فراہم کی جائے۔ ڈیجیٹل ٹکٹنگ پارٹنر کے طورپر پاکستان میں ای ٹکٹنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں فخر ہے۔ ہم میزان بینک کے ساتھ مفید باہمی شراکت داری اور ملک بھر میں ای ٹکٹنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے پُر عزم ہیں۔

مزیدخبریں