بگ بیش لیگ ایلیمینیٹرز ،ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں کل نبرد آزما

ہوبارٹ(آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام جاری مینز بگ بیش لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ لیگ میں ایلیمینیٹرز میچ(کل)جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان ایلیمینیٹرز میچ (کل) جمعرات کو ہوبارٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ہوبارٹ ہریکنز کی قیادت میتھیوویڈ کریں گے جبکہ سڈنی تھنڈر ٹیم کالم فرگوسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دوسرا میچ میلبورن سٹارز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ میلبورن سٹارز کی کمان گلین میکسویل کو سونپی گئی ہے جبکہ برسبین ہیٹ کی کپتانی کے فرائض کرس لین سرانجام دیں گے۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز شامل ہیں۔ میلبورن رینیگڈز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ لیگ میں فائنل سمیت 61 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے نویں ایڈیشن کا فائنل میچ 8 فروری 2020 کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن