پاکستان میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرکے کنٹری نمائندہ Ruvendrini Kenikdiwela نے کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغان پناہ گزینوں سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پرگورنربلوچستان نے کہاکہ تعلیم اورصحت سمیت اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر کے جاری پروگراموں کے علاقے کے عوام پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے کنٹری نمائندہ نے چاردہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پرحکومت پاکستان کاشکریہ اداکیا۔