برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) کسی جگہ کا محلِ وقوع جاننے کے لیے یورپ کا تیارکردہ گیلیلیو سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم اب کسی بھی مدد کے ایس او ایس سگنل کا جواب دے سکتا ہے۔اب اس میں تبدیلیاں پیدا کی گئی ہیں جس کے تحت نہ صرف یہ آفت یا حادثے کے بعد لوگوں نے سگنل وصول کرسکتا ہے بلکہ سگنل والے مقام کی شناخت کرکے دوبارہ سگنل بھیجنے والے کو تسلی کا پیغام بھیج سکتا ہے تاکہ وہ پرامید رہے۔گیلیلیو سیٹلائٹ سسٹم کی اس نئی خاصیت کا اضافہ 21 جنوری کو برسلز میں ہونے والی یورپی سائنس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔
گیلیلیو سیٹلائٹ سسٹم اب جان بچانے کے سگنل کا جواب دینے کا اہل بھی ہوگیا
Jan 29, 2020