ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آئی پی ایس خلیے استعمال کرتے ہوئے دل کا آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تحقیقی ٹیم کے مطابق ایسا دنیا میں پہلی بار کیا گیا ہے۔یہ مادر خلیے ری پروگرام شدہ انسانی خلیوں سے تخلیق کیے گئے ہیں تاکہ وہ انسانی جسم کے مختلف اقسام کے ٹشو بن سکیں۔پروفیسر یوشیکی ساوا کی زیر قیادت اوساکا یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے آئی پی ایس خلیوں سے حاصل کردہ انسانی دل کے خلیوں کی شیٹس تیار کی ہیں۔