جدہ (اے پی پی) ایک لاکھ 20 ہزار ریال چوری کرنے کے لئے معمرسعودی کفیل کو قتل کرنے والی بھارتی خادمہ کو سعودی پولیس نے گرفتارکر لیا۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل پیش آنے والے واقعہ میں معمر شہری کے کمرے میں لگنے والیآگ کو اتفاقی حادثہ تصور کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انکشاف ہوا کہ یہ آگ حادثہ نہیں بلکہ بھارتی خادمہ کی سازش کا نتیجہ تھی جس میں اس نے اپنے کفیل کو قتل کرکے ایک لاکھ 20 ہزار ریال چوری کیے تھے۔