وارسا (این این آئی)پولینڈ میں واقع سابقہ ناذی اذیتی کیمپ آؤشوٹس کی آزادی کو 75 برس مکمل ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اذیتی کیمپ کو 27 جنوری کو سابقہ سوویت افواج نے آزاد کرایا تھا۔ تب تک اس اذیتی کیمپ میں ایک ملین سے زائد انسانوں کو ہلاک کیا جا چکا تھا۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس اذیتی کیمپ کے 200 کے قریب سابق قیدی بھی وہاں ہونے والی تقریبات میں شریک ہوں گے۔