اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کاریموٹ کنٹرول مینڈیٹ قوم پر عذاب کی صورت میں نازل ہوا ہے،عوام کے ساتھ دھوکہ ہواہے،عوام کوجوسبز باغ دکھائے گئے تھے حقیقت اس کے برعکس نکلی، مہنگائی نے ہرمکتبہ فکر کو احتجاج پر مجبو رکردیاہے،تحریک انصاف حکومت کی ناکام اقتصادی پالیسیوں نے ملک کو بے روزگاری،غربت اور مہنگائی کے اندھیروں میں دھکیل دیا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مداری سارادن میڈیامیں بیٹھ کر جھوٹ بولتے ہیں اور اپوزیشن کے قائدین کی کردارکشی کرتے ہیں،ایک کروڑ نوکریاں ،50ہزار گھردینے والے 400ادارے بند کرنے جا رہے ہیں،نااہل اورنالائق حکومت نے ادارے تباہ کردئیے اور لوگوں کو بیروزگارکردیاہے۔