چناب ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 7 ہزار 4 سو کیوسک‘ 97 فیصد دریا خشک

Jan 29, 2020

سیالکوٹ (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف سات ہزار چار سو78 کیوسک رہی اور دریائے چناب کا ستانوے فیصد سے زائد حصہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے خشک ہوگیا۔ جبکہ ساڑھے پانچ ماہ سے مکمل بند نہر مرالہ راوی لنک کے ساتھ بند نہر اپر چناب کو دو ہزار نو سو کیوسک پانی سے کھول دیا گیا تاہم نہر میں بائیس ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے۔ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے 25 سال سے پانی مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر روک رکھا ہے اور پانی کمی کی وجہ سے سیالکوٹ، پسرور، نارووال، سمبڑیال، ڈسکہ اور گوجرانوالہ ودیگر اضلاع کی لاکھوں ایکڑ کھیتوں میں کاشت فصلوں کو کسان و کاشتکار ٹیوب ویلوں کا پانی لگانے پر مجبور ہیں۔ ترجمان ایری گیشن کے مطابق دو دیگر دریائوں دریائے مناور توی کے ایک ہزار سات سو 78کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے تین ہزار چار سو سات کیوسک پانی کی وجہ سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آمد بارہ ہزار چھ سو ترسیٹھ کیوسک رہی۔

مزیدخبریں