عارفوالہ(نمائندہ نوائے وقت) لین دین کے تنازعہ پر تین افراد نے نوجوان کے چہرے پر پیٹرول پھینک کر آگ لگا دی، نوجوان کا چہرہ جھلس گیا، البدر کالونی کے رہائشی محمد اسلم کا بیٹا ذیشان محلہ مظفرآباد روڈ پر ٹیلرنگ کا کام کرتا ہے، وہ دوکان بند کر کے گھر واپس جارہا تھا کہ راستہ میں ملزم شاہد نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کیساتھ ملکر ذیشان کے چہرے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا، جس سے اس کے چہرے اور گردن کے حصے جل گئے، اسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا، پولیس تھانہ سٹی نے ملزم شاہد سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم شاہد نے ذیشان سے 5 ہزار روپے لینے تھے۔
عارفوالہ:5 ہزار کے تنازعہ پر نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
Jan 29, 2020