اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد پولیس نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما افراسیاب خٹک کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس نے تینوں رہنماوں کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار تینوں رہنمائوں کو تھانا کوہسار منتقل کر دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان رہنمائوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے اس باؤنڈری کو کراس کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں ان کے ساتھ پہلے سے طے ہوا تھا کہ وہ اس سے آگے نہیں جائیں گے۔