وزراء کو وزیراعظم والا ٹیکہ لگایا جائے ایوان میں حوریں نظر آئیں گی مشاہد اﷲ نے چیئرمین سینٹ کو نسخہ بتا دیا

Jan 29, 2020

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد اللہ نے چئیرمین سینٹ کو وزراء کو ایوان میں لانے کا نسخہ بتا دیا جس پر ہائوس میں قہقہے گونج اٹھے۔ مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد اللہ نے تجویز کیا کہ وزراء کو ایوان میں لانے کا ایک ہی نسخہ ہے کہ انہیں بھی وزیراعظم والا وہ ٹیکہ لگوایا جائے جس کے لگنے کے بعد حوریں نظر آتی ہیں۔ وزراء کو ایوان میں حوریں نظر آئیں گی تو ہی وہ ایوان کو رخ کریں گے۔

مزیدخبریں