اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍ خبر نگار) مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ انیس اور بیس کے افسروں کو گریڈ بیس اور اکیس میں ترقیاں دینے والے سینٹرل سلیکشن بورڈ نے منگل کو ہو نے والے اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز گروپ اور پولیس سروس گروپوں کے افسروں کو ترقیاں دے دی ہیں۔ جن کے وزیر اعظم سے حتمی منظوری ملنے کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے جائیں گے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا سہ روزہ اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔ چیئرمین ایف پی ایس سی حسیب اطہر نے اجلاس کیِ صدارت کی۔ یہ اجلاس آج اختتام پزیر ہوگا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس و پولیس سروس کے 38 افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افسران میں احمد بخش ناریجو، محمدنواز نسیم، نبیل ا حمد اعوان، احسن علی منگی، حسن محمود یوسف زئی ، محمد اقبال میمن، اسی طرح سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے جن افسروں کو گریڈ بیس میں ترقی دی گئی ہے ان میں شاہد زمان، ظفر اقبال، انیلہ سلمان، اعجاز پٹھان شامل۔پولیس سروس کے گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں اظہر رشید خان، احمد اسحاق جہانگیر، عبدالرزاق چیمہ، کیپٹن ریٹائرڈ احسان طفیل، طارق نواز ملک ، محمد عمر شیخ ، ڈاکٹر اشتیاق احمد خان، فیاض احمد دیو، سلطان علی خواجہ شامل ہیں۔اسی طرح سے پولیس سروس کے گریڈ 20 کی 26 نشستوں پر 20 افسران کو ترقی دینے کی سفارش کی گئی جن میں، خرم شہزاد حید، احمد ناصر اور عزیز ورک، محمد کاشف، عبدالجبار، محمد نعمان صدیقی، رومیل اکرم، نوید احمد نثار، آفتاب احمد محسود ، فیصل بشیر میمن ، احسان منظور، اصغر علی ، میاں محبوب رشید، محمد حسن رضا خان، عمران یعقوب، ثاقب سلطان، اویس احمد، ذوالفقار علی مہر، محمد اعجاز خان، جہانزیب نذیر خان شامل ہیں۔
ایڈمنسٹریٹو‘ پولیس سروس کے 38 افسروں کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقی
Jan 29, 2020