آئی ایم ایف کیساتھ قرضہ پروگرام پر مذاکرات 3فروری سے شروع ہو نگے

Jan 29, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرامکم کے تحت دوسرے ریویو اور آرٹیکل فور کے سالانہ مذاکرات کا آغاز 3فروری سے شروع ہو گا جو 14فروری تک جاری رہیں گے،ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ریویو کی رپورٹ 6مارچ تک آئی ایم ایف کے بورڈ کے روبرو زیر غور آئے گی ،ریویو میں سن سے اہم نکتہ ایف بی آر کا ریونیو ہو گا جس کو شارٹ فال کافی ذیادہ ہو چکا ہے اور واضح ہو چکا ہے کہ ایف بی آر کا نظر ثانی شدہ سالانہ ریونیو ہدف 5238ارب روپے حاصل نہیں ہو سکے گا،گذشتہ جائزہ میں ایف بی آر کے ہدف میں کمی پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا،جبکہ اس بار ہدف میں کمی کی کوشش کی جائے گی،ذرائع کو کہنا ہے کہ یہ تخمینہ ہے کہ 30جون تک بمشکل 5ہزار ارب ہی حاصل ہو سکیں گے،اس لئے نیا ہدف بھی اسی کے لگ بھگ رکھوانے کی کوشش کی جائے گی،ریویو میں ستمبر سے دسمبر تک کی کارکردگی زیر غور آئے گی جبکہ آئی ایم ایف کے ممبر ملک ہونے کی حیثیت سے آرٹیکل فور کو سالانہ جائزہ بھی مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں