سعودی عرب:پرانی سفید ٹیکسیاں سڑکوں سے ہٹانے کی تیاری

Jan 29, 2020 | 12:13

ویب ڈیسک

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ ٹیکسی کے لیے سبز رنگ کا انتخاب سعودی عرب کی شناخت کو نمایاں کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ سعودی پرچم کا رنگ ہے۔سعودی اخبار 24 کے مطابق سال رواں کے دوران سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر مہیا گرین ٹیکسی مہیا ہوگی۔ اس پر انگریزی میں ’گرین کار‘ تحریر ہوگا۔ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ماجد الزہرانی نے بتایا ’ پرانی سفید خراب ٹیکسیاں جلد ہٹا دی جائیں گی۔ ان کی جگہ نئی ٹیکسیاں لائی جائیں گی۔ پرانی ٹیکسیوں میں جو اچھی حالت میں ہوں گی ان پر نئی ٹیکسی کے ضوابط لاگو ہوں گے‘۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے 1400ھ مطابق 1979ءمیں لیموزین متعارف کرائی تھی۔ شروع میں اس کا رنگ پیلا تھا۔بعدازاں لیموزین کا رنگ سعودی عرب کے صحرا کی مناسبت سے سفید کردیا گیا تھا۔1414ھ میں لیموزین کا نام تبدیل کرکے’ الاجرة العامہ‘ (پبلک ٹیکسی) رکھ دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں