ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول، فٹسال کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ویلز کالج کے زیراہتمام ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں جاری مقابلوں میں کراچی کے 50 مختلف اسکول اور کالج کے طلبہ کا جوش وخروش نمایاں دکھائی دیا۔ فٹسال مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، راشد لطیف کرکٹ اکیڈی میں سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کرکٹ مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔بوائز ٹگ آف وار کا ٹائٹل میزبان ویلز کالج اور گرلز کی چیمپئن رانا لیاقت کالج بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ویلز کالج او لیول کیمپس کی جانب سے ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول میں کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ٹگ آف وار مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ جس میں بوائز ٹگ آف وار کا ٹائٹل میزبان ویلز کالج کی ٹیم نے اور گرلز کی چیمپئن رانا لیاقت کالج بن گئی۔کراچی یونیورسٹی میں بوائز ٹگ آف وار ایونٹ میں میزبان ویلز کالج کے بوائز نے اپنی شاندار پرفارمنس اور طاقت کے زور سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ناصرہ اسکول نے دوسری اور وہاج اسکول سسٹم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ گرلز مقابلوں میں رانا لیاقت علی گورئمنٹ گرلز کالج نے پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ جمالیا، پی ای سی ایچ ایس اسکول نے دوسری اور ناصرہ اسکول نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔بوائز ٹگ آف وار کا فائنل میزبان ویلز کالج نے پہلی اور ناصر ہ اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وہاج اسکول نے تیسری پوزیشن حاسل کی۔گرلز ٹگ آف وار میں رانا لیاقت کالج نے پہلی،ی ای سی ایچ ایس اسکول نے دوسری اور ناصر اسکول نے تیسری پوزیشن حاسل کی۔ ان میچز کی نگرانی اسپورٹس انچارج مسٹر معین اور مس خالدہ نے کی، گراؤنڈ انچارج، مسٹر فراز، لاجسٹک انچارج، مسٹر سلمان، گراؤنڈ انچارج منیجر عامر مختار اور ایونٹ کوآرڈینیٹر عمران علی ڈوگرنے تمام امور کامیابی سے نمٹائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...