جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدرسندھ بنک طارق احسن کے جوڈیشل میں توسیع

Jan 29, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدرسندھ بنک طارق احسن کے جوڈیشل میں توسیع کردی ہے۔منگل کو سماعت کے دوران طارق احسن کو جیل سے عدالت لایاگیا جبکہ بلال شیخ اسلام آبادہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے عدالت نے طارق احسن کی حاضری لگائی اور واپس جیل بھجواتے ہوئے سماعت 17فروری تک ملتوی کردی گئی۔یادرہے کہ شریک ملزم سابق صدرسندھ بنک بلال شیخ نے اسلام آبادہائیکورٹ سے ضمانت بعد ازگرفتاری حاصل کرلی تھی اورملزمان پراومنی گروپ کو29ارب روپے قرضہ دینے کاالزام ہے جن کیخلاف دائر ریفرنس سکروٹنی کے مراحل میں ہے۔

مزیدخبریں